ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کیلئے تیار ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی مکمل اور تاحیات وفاداری کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ان کے احکامات کی پیروی کریں گے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 88 رکنی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی نظام کی تحریک جاری رہے گی اور انقلاب اور اسلامی نظام کسی ایک شخصیت تک محدود نہیں۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا اعلان کر دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں