ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں یومیہ کتنے لیٹر پیٹرول استعمال ہوتا ہے؟ جانیے


لاہور:

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 322 روپے سے زیادہ ہو گئی جس کے بعد یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی اصل لاگت کتنی ہے اورحکومت کو اس میں سے کتنی آمدن ہوتی ہے. 

حکومت کے ٹیکس اور لیوی تقریباً 95 روپے فی لیٹر،آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن تقریباً 7.87 روپے،پٹرول پمپ ڈیلر کمیشن تقریباً 8.64 روپے،ترسیلی اخراجات،ان لینڈ فریٹ مارجن تقریباً 8 سے 10 روپے بنتا ہے. 


Express News

یہ تو کچھ بھی نہیں؛ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر ٹرمپ نے خبردار کردیا


Express News

پیٹرولیم بحران: پنجاب میں سرکاری دفاتر کیلئے ورک فراہم ہوم، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم

حکومت کو ایک لیٹر پیٹرول سے حاصل ہونے والی آمدن درج ذیل مدات پر مشتمل cہوتی ہے جس میں پٹرولیم لیوی تقریباً 78 روپے فی لٹر،کسٹم ڈیوٹی تقریباً 14 روپے فی لیٹر،کلائمیٹ یا کاربن لیوی تقریباً 2.5 روپے فی لیٹر ہے، یوں ایک لٹر پیٹرول سے حکومت کو تقریباً 95 روپے حاصل ہوتے ہیں. 

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی فروخت تقریباً 21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ ہے،اس حساب سے ملک میں پٹرول کی یومیہ کھپت تقریباً،27 ملین کے حساب سے   95 روپے اگر فی لیٹر وصول کی جائے تو یہ مالیت روزانہ 2 ارب 56 کروڑ روپے جبکہ سالانہ 930ارب روپے بنتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں