ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیروت میں اسرئیل کا فضائی حملہ: 4 ایرانی سفارت کاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

بیروتـ : لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے دانستہ دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کا حوالہ دیتے ہوئے ترک خبر ایجنسی انادولو نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا۔

خط میں امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ 8 مارچ کو بیروت کے رمادا ہوٹل کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں چار ایرانی سفارتکار جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے اپنے خط میں اس واقعے کو اسرائیل کی جانب سے کیا گیا دانستہ دہشت گرد حملہ قرار دیا جس کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں