ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ گفتگو کے دوران پاکستان، افغانستان، اسرائیل، امریکا، ایران اور خلیجی ریاستوں کی موجودہ سیکورٹی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اس حوالے سے ان تمام متعلقہ ممالک سے رابطے جاری ہیں اور برطانیہ اپنا سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں