ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائیو جی ا سپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد:5G ا سپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیاہے ، ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشنگ کےلیے بولی لگائی۔

 2600 میگاہرٹز کی پوزیشنگ کےلیے بولی 3 مراحل میں مکمل کی گئی، 3500 میگاہرٹز کی پوزیشنگ کےلیے بولی 5 مراحل میں مکمل ہوئی۔

وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت کو فائیو جی ا سپیکٹرم کی بولی سے510 ملین ڈالر حاصل ہوں گے،پاکستان میں نہ صرف فور جی بہتر ہوگا بلکہ فائیو جی متعارف ہوگا، فائیوجی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ 480میگا ہرٹز ا سپیکٹرم فروخت ہو گیا،تینوں آپریٹرز نے اپنے اپنے حساب سے ا سپیکٹرم خریدا،نیلامی کے حوالے سے تمام لوازمات مکمل کیے گئے،آپریٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ملکی تاریخ میں ایسے دن یاد رکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وہ مشکل فیصلے لیے جو کبھی تاریخ میں ہوتے نہیں دیکھے،مشکل فیصلوں کے ثمرات حاصل ہوں گے۔

 چیئرمین پی ٹی اے نے نیلامی کو ممکن بنانے کےلیے دو سال دن رات کام کیا،پاکستان میں ساڑھے 700 سے زائد میگاہرٹز ا سپیکٹرم مہیا ہوچکا ہے، فائیو جی سروس کا پائلٹ پراجیکٹ آئندہ ہفتہ شروع کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں