ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن اور ٹرمپ کی عیدالفطر پر مبارکباد، دنیا بھر میں نماز عید کے اجتماعات

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت ہے, یہ ادارے خاندانی نظام کے استحکام، نوجوان نسل کی تربیت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ روس بھر کی مساجد میں عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے، جبکہ ماسکو کیتھڈرل مسجد میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔

دوسری جانب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی امریکی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ  عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے جو مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور خاندانی، سماجی و مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر امریکا میں مذہبی آزادی کے بنیادی اصول کی یاد دہانی بھی کراتی ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام کو مضبوط بناتی ہے۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے عید کے موقع پر دیے گئے یہ پیغامات بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں مسلمان اس موقع پر عبادات، خوشی اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔

,

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں