ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری

یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا۔ 

خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ”میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔ 

یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان”  ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔ 

حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد” جلد ریلیز ہوگا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں