ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکوملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ

جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکو24ویں روزکراچی سمیت پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کےمطابق پاکستان سےمشرق وسطی کی آج 41 پروازیں منسوخ ہوئیں،اس کےعلاوہ اندرون ملک کی بھی 7پروازیں منسوخی کا شکاررہیں، اتوارکوپاکستان سےفجیرہ کے درمیان فضائی آپریشن جذوی طورپربحال رہا۔

ذرائع کےمطابق کراچی سےمشرق وسطی کی 14پروازیں منسوخ جبکہ 10میں تاخیررہی، لاہورسے دبئی، دوحہ، بحرین، تہران اورشارجہ کی 14 پروازیں،اسلام آباد سےکویت،ابوظہبی،دبئی،شارجہ، دوحہ، ریاض کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں،

ذرائع کےمطابق پشاورفجیرہ کی 2 پروازیں آپریٹ ہوئیں جبکہ لاہور،اسلام آباد سے 4 پروازوں کی روانگی اوراسلام آباد سے العین کی 2 پروازوں کی روانگی میں غیریقینی رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں