ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیراعظم کا مشرقِ وسطیٰ جنگ کے طویل ہونے کا خدشہ

لندن:برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، اس لیے حکومت کو اسی تناظر میں اپنی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جا سکتا اور حکومت کو طویل المدتی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کے اثرات کو کم کرنے پر مرکوز ہے کیونکہ جاری کشیدگی کے عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنگ کے آغاز سے ہی اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ اس تنازع کو مختصر سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے، اگر دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے جو کشیدگی میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں، جس کے باعث امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس پر ممکنہ حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

 ایران نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اس متضاد صورتحال کے باعث عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جبکہ مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں