ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، فہد مصطفیٰ کی والد کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں فہد مصطفیٰ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود ہیں۔ دونوں کو ایک عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصاویر میں ان کی باڈی لینگویج خاصی پراعتماد نظر آ رہی ہے۔

اداکار نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ “رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین”، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


Express News

ٹام کروز یا شاہ رخ خان نہیں لیکن اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں، فہد مصطفیٰ


Express News

عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کو جواب، اداکار نے بھی لائیو پروگرام میں ردعمل دیدیا

تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد اس پر تبصرے بھی کر چکے ہیں۔ کئی مداحوں نے دونوں شخصیات کے انداز اور اسٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اسے کسی آنے والے پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ ان دنوں شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں