ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین عید سیزن قرار

کراچی:عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین عید سیزن قرار، عید خریداری گزشتہ سال سے بھی 40 فیصد کم رہی، 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا۔

 آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں عید سیل سیزن ملکی تاریخ کا بد ترین سیزن ثابت ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال عید پر خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی۔عتیق میر کا کہنا ہے کہ عید پر فروخت کے لیے گوداموں میں جمع کیا گیا 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا۔

 تاجروں نے رواں سال بمشکل 10 ارب روپے کا مال فروخت کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی سے عوام کے لیے نان نفقہ اور تہوار پر خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے اسٹڈی رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافے کا امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں