ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائن متعارف


کراچی:

شہر قائد میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹے کے لیے ہیلپ لائن متعارف کرا دی گئی۔

نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (NIFTAC) نے کاؤنٹر ٹیررازم ہیلپ لائن 1719 متعارف کروا دی ہے، اس حوالے سے اعلامیہ محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ہیلپ لائن کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور دہشت گردی سے متعلق جاری واقعات کی بروقت اطلاع دی جا سکے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس ہیلپ لائن کا مقصد عوام، سرکاری محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ خطرات کی جلد نشاندہی، معلومات کا فوری تبادلہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے تیز رفتار آپریشنل ردعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فراہم کردہ ہیلپ لائن پر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں