ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

ابوظبی میں بیلسٹک میزائل کے ملبے کے گرنے کے باعث مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کا ملبہ سویجان کے علاقے میں آ گرا۔ اس واقعے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں