ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ذہنی مریض مینٹل اسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لے اڑا

لاہور: انتظامیہ سوتی رہی، ذہنی مریض مینٹل اسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لیکر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح 5 بجے اسپتال سو رہا تھا اور مریض نے دفتر سے چابی پکڑی اور ایمبولینس لیکر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔

ذہنی مریض نے شاہدرہ اسپتال پہنچ کر کہا ’میرا خون لے لو‘،اسپتال عملہ دنگ رہ گیا، پوچھا کیسے آئے؟ جواب میں مریض نے کہا کہ میں خود گاڑی چلا کر آیا ہوں۔

ذرائع کے مطابق مریض 2022 سے مینٹل اسپتال میں داخل ہے، مینٹل اسپتال انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالے رکھی۔

واقعے کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی، چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری آرڈر میں 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرٹنڈنٹ مینٹل اسپتال کا کہنا ہے کہ ہم نے چار رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے مگر سارا قصور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا ہے، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ایمبولینس کو ہمارے گیٹ پر نہیں روکا جاتا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں