ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ظفر کے لباس پر تنقید، گلوکار نے خاموشی توڑ دی

نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے عید کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔ 

پاکستانی اداکار وگلوکار علی ظفر نے عید کے موقع پر پہنے گئے ایک سادہ لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ایک دلچسپ ردعمل دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔

45 سالہ گلوکار کو سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے عید کے دن ہلکے سبز رنگ کا کُرتا بغیر بنیان کے پہن رکھا تھا جس میں ان کا پورا جسم واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا۔ 

تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور ساتھ ہی گلوکار تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

بعد ازاں، علی ظفر نے ایک طنزیہ پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے چاہنے والوں سے معافی تو مانگی لیکن ان کا انداز طنزیہ تھا۔  

انہوں نے لکھا ’میں قوم سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے ہلکے رنگ کا کُرتا پہنا اور عید کے دن اجرک دھوتی میں پودوں کو پانی دینے جیسا سنگین کام کیا‘۔ 

انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں لکھا ’مجھے اندازہ ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں سب سے بڑا قومی اور عالمی مسئلہ بن گیا ہے، اور میں کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی سنگین غلطی نہ دہراؤں‘۔ آپ کی توجہ کا شکریہ۔

ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور اس کے اسکرین شاٹس بھارت تک بھی پہنچ گئے، جہاں 2025 کے پہلگام واقعے کے بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ محدود ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں