ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرقِ وسطیٰ کے تناظر میں پاکستان سے متعلق افواہوں سے گریز کیا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس کی صورتحال کے بارے میں پاکستان سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میڈیا اور شہری حلقوں کی جانب سے مختلف تبصروں اور معلومات کی تصدیق کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، تاہم ان میں سے کئی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی سرگرمیوں یا ممکنہ مذاکرات سے متعلق حساس معلومات کو خفیہ رکھنا ضروری ہوتا ہے، اس لیے میڈیا کو چاہیے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں کے بجائے سرکاری اعلامیوں اور تصدیق شدہ معلومات کا انتظار کرے۔

طاہر اندرابی کے مطابق سفارتکاری اور مذاکراتی عمل میں احتیاط اور رازداری بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ قبل از وقت معلومات سامنے آنے سے سفارتی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ کسی بھی فیصلے یا ممکنہ پیش رفت کے بارے میں قیاس آرائی کرنے کے بجائے صرف سرکاری اعلان کا انتظار کیا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں