ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ سن لے!ہمارے وزیراعظم شہبازشریف ہیں،سہیل آفریدی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ سہیل آفریدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کہنا چاہونگا کہ ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں، اسرائیل اور امریکا کبھی نہیں چاہییں گے کہ پاکستان ترقی کرے، کونسا یہودی یہ چاہے گا کہ اسلامی ایٹمی قوت ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتی ہے اور ہم ہم اپنے زور بازو پر ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، ہم نے ایف سی کا مقدمہ رکھنا تھا مگر میٹنگ نہیں کی گئی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت سات ماہ پانچ ارب ڈالر قرضہ لے کر جہاز خرید لیتی ہے اور پھر غیرملکی پائلٹ رکھے جاتے ہیں جن کو کروڑوں کی تنخواہ دی جاتی ہے، ان کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلہ کرنے والوں کو سوچنا چاہیے، ہمارا تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، نوجوان ملک سے بھاگنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے، زرعی گروتھ بھی منفی میں جا رہا ہے، مزید پاکستانیوں کو تباہ کرنا ہے بارہ بارہ ارب کے جہاز خریدنے ہیں بوجھ پاکستانی قوم پر ڈالنا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں