ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیومیکسیکو‘ میٹا کیخلاف عدالتی فیصلہ‘کمپنی بچوں کیلیے مہلک قرار

واشنگٹن : امریکی ریاست نیو میکسیکو کی جیوری نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے پلیٹ فارم کو قصداً بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا مرتکب قرار دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 7ہفتوں سے چلنے والے مقدمے کے فیصلے میں میٹا کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہونے والے بچوں کے استیصال پر پردہ ڈالنے کا مجرم بھی قرار دیا۔ ججوں نے ریاستی پراسیکیوٹرز کے موقف کی حمایت کی، جن کے مطابق میٹا نے اپنے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانے کو فوقیت دی۔ جیوری نے میٹا (فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کو ریاست کے انفیئر پریکٹسز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ یہ فیصلہ ٹیکنالوجی کمپنی پر عائد الزامات کے حوالے سے چلنے والے ٹرائل میں سنایا گیا ہے ۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں