ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوتہائی امریکی ایران جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں: سروے

امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ جائزے کے مطابق دو تہائی امریکی شہری ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کے حامی ہیں۔

یہ جائزہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور اپسوس کی جانب سے کیا گیا، جس میں ایران جنگ کے حوالے سے عوامی رائے لی گئی۔

نتائج کے مطابق بڑی تعداد میں امریکیوں کا ماننا ہے کہ یہ جنگ فوراً ختم کر دینی چاہیے، چاہے اس کے تمام مقاصد مکمل نہ بھی ہوئے ہوں۔ جائزے میں یہ بھی سامنے آیا کہ ہر 10 میں سے 4 ریپبلکن ووٹرز بھی جنگ کے جلد خاتمے کے حامی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومتی تبدیلی ہو چکی ہے اور امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں