ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تیتر چھیننے کی کوشش پر بزرگ شہری کے قتل کا انکشاف

کراچی میں تیتر چھیننے کی کوشش میں بزرگ شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی انویسٹگیشن ماجدہ ہالیپوٹو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تیتر، پنجرا اور اینٹ برآمد کر لی گئی۔

شرافی گوٹھ انوسٹگشین ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے تیتر چھیننے کی کوشش کی تھی، مزاحمت کرنے پر اینٹ کے پہ در پہ وار کرکے نواز علی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاہدہی پر آلہ قتل اور اینٹ جبکہ مقتول سے چھینے گئے دو تیتر اور پنجرا بھی برآمد کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں