ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ ایران کے جوہری مسئلے کا حل نہیں، سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: میکرون

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ایران کے جوہری پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے اس مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق تازہ صورتحال پر بات کی۔

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے اور اس کے لیے سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔

میکرون کا کہنا تھا اگر سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہ ہوا تو صورتحال چند مہینوں یا چند سالوں میں دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے مجوزہ فوجی کارروائی کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی میں غیر معمولی وقت لگے گا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ساحلی خطرات، بیلسٹک میزائلوں اور دیگر متعدد خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ ان کے پاس خاطر خواہ وسائل موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں