ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا سفر مفت کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی داراالحکومت اسلام آبادمیں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کل سے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 روز کے لیے مفت کر دی جائے گی۔یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ اس سہولت کے اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی۔

محسن نقوی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرائے کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے دوران سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں