ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے: شدت 6.3 ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،آزاد کشمیر سمیت پشاور اورپنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اورحسن ابدال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جب کہ لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی190 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں