ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے داخلے کی شدید مذمت

پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کے داخلے کی سخت مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر گزشتہ روز فوجی اہلکاروں کے ہمراہ مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور صحنوں کا دورہ کیا، جس پر مسلم دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام مسجد کی حرمت اور اس کی تاریخی و مذہبی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ، قطر اور اردن نے بھی اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور مذہبی تقدس کی خلاف ورزی کہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں