ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام کو خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا جائے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت پاکستان آنے والے دیگر اعلیٰ امریکی حکام کو خصوصی مہمانوں کا درجہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور حالیہ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کے عمل کا خیر مقدم بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں مختلف فریقین کی شرکت متوقع ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ غیر ملکی وفد کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے تاکہ تمام سرگرمیاں محفوظ ماحول میں مکمل ہو سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں