ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران جنگ کے دوران پاکستان کی ہوابازی کے شعبے میں شاندار کردار 

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولرز کی شاندار کارکردگی رہی۔

عالمی ادارے نے پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی کارکردگی کا اعتراف کیا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کا پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شدید دباؤ اور خطرات کے باوجود فضائی نظام مؤثر انداز میں چلایا گیا۔ پاکستان کی فضائی حدود میں غیر معمولی ٹریفک کو کامیابی سے سنبھالا گیا۔

اضافی پروازوں کے بوجھ کے باوجود سیفٹی اور معیار برقرار رکھا گیا۔ عالمی ادارے نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی آپریشنل تسلسل برقرار رکھنا قابلِ تعریف ہے۔

عالمی ایوی ایشن سیفٹی میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں