ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلاش کمیونٹی میں کزن میرج پر پابندی کا بل تیار



پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کیلاش کمیونٹی میں شادیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور قانونی تحفظ کے متعلق بل پیش کیا گیا۔

کیلاش میرج بل 2026 صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے پیش کیا جس میں ذہنی صحت، عمر کی حد 18 سال اور ممنوعہ رشتوں سے اجتناب جیسی شرائط شامل ہیں۔

مجوزہ بل کے مطابق کیلاش قبیلے میں شادی دونوں فریقین کے رضا مندی کی صورت میں ہوگی جبکہ کیلاش کمیونٹی میں کزن کے ساتھ شادی بھی ممنوع ہوگی۔

بل کے مطابق کیلاشی شادی کی رجسٹریشن مقامی سطح پر مقرر کردہ رجسٹرار کے ذریعے لازمی ہوگی جبکہ شادی اور طلاق کا ریکارڈ سرکاری دفاتر میں رکھا جائے گا اور طلاق، علیحدگی اور شادی کا خاتمہ کیلاش روایات کے مطابق ہوگا۔

مجوزہ بل  کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد جائیداد کے حقوق روایتی نظام کے مطابق ہوں گے قانون کی خلاف ورزی، جھوٹی معلومات، رجسٹریشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزائیں دی جا سکے گی جبکہ اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھیجوا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں