ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی سوڈان میں طیارہ گرکرتباہ: پائلٹ سمیت تمام 14افراد ہلاک

جوبا: جنوبی سوڈان کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں ایک سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب سیسنا 208 کاراوان طیارہ یئی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ پرواز نے صبح 9:15 پر اڑان بھری اور 9:43 پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد یہ تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، طیارے میں سوار افراد میں 2 کینین شہری بھی شامل تھے جب کہ باقی تمام مسافر جنوبی سوڈان کے شہری تھے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر خراب موسم اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے معلومات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں