ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا فیصلہ

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اہم اتحادی ممالک کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کویت کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالر مالیت کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اسرائیل کو 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز فراہم کیے جائیں گے، جب کہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن فروخت کیے جائیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور اتحادی ممالک کی سکیورٹی ضروریات کو پورا کرنا ہے، تاہم ماہرین کے نزدیک اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں