ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’مذہبی خیالات رکھتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی‘‘، ریم شیخ

بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے اپنی ذاتی زندگی، مذہبی وابستگی اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی غیر مسلم شخص سے شادی کا تصور نہیں رکھتیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ریم شیخ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص سے محبت ہو جائے تو کیا وہ اس رشتے کو قبول کریں گی؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے دوٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ایسا ممکن نہیں کیونکہ وہ اپنی مذہبی شناخت کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ ریم شیخ کے مطابق وہ باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز ادا کرتی ہیں اور اب روزے رکھنے کی بھی پابندی کر رہی ہیں، اس لیے ان کے لیے ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوگا جو ان کے عقیدے سے ہم آہنگ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر مشکل مرحلے میں وہ سب سے پہلے اللّٰہ سے رجوع کرتی ہیں، اس لیے وہ اپنا شریکِ حیات بھی ایسا چاہتی ہیں جو اللّٰہ پر ایمان رکھتا ہو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے روحانی ہم آہنگی شادی کے فیصلے میں انتہائی اہم ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ریم شیخ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں ان کی والدہ ہندو جبکہ والد مسلمان ہیں، جس کے باعث انہوں نے بچپن سے دو مختلف مذاہب کو قریب سے دیکھا اور سمجھا۔ اسی متنوع خاندانی پس منظر کے باوجود ریم شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنانے کی سنجیدہ کوشش کر رہی ہیں، اور ان کا موجودہ مؤقف ان کے ذاتی تجربات اور فکری سفر کی عکاسی کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں