ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈگری رجسٹر کرنے میں تاخیر، حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت پی ایم ڈی سی پر برہم 

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ڈگری کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی جس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے پی ایم ڈی سی پر اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر علی محمد کی ایم بی بی ایس کی ڈگری رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا۔

ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کا لیاری میڈیکل کالج میں داخلہ خلاف ضابطہ ہوا تھا۔

ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ سارے نکات طے ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کو ڈگری رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواستگزار کی ڈگری رجسٹرڈ نہیں کی گئی تو پی ایم ڈی سی اور لیاری میڈیکل کالج ہر جانہ ادا کرے۔

وکیل نے بتایا کہ درخواستگزار نے 2018 میں لیاری میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا تھا،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں