ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر چار میں سے ایک امریکی نے وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیدیا: سروے

امریکا میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر چار میں سے ایک امریکی یہ سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والا مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا۔

خبروں اور معلوماتی ویب گاہوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نیوز گارڈ نے 28 اپریل سے 4 مئی کے دوران کیے گئے سروے کی تفصیلات جاری کیں۔

سروے میں ایک تہائی ڈیموکریٹ حامیوں نے بھی حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق 18 سے 29 سال عمر کے نوجوان امریکیوں کی بڑی تعداد نے حملے کو جعلی قرار دیا، جبکہ زیادہ عمر کے افراد کی اکثریت کا خیال تھا کہ حملہ حقیقی تھا۔

سروے کے مطابق 32 فیصد امریکی یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ واقعہ حقیقی تھا یا جعلی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سازشی نظریات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر حملے کو جعلی قرار دینے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بعد ازاں ملزم پر امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ قائم کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں