ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخواکابینہ میں توسیع کافیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل خان نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کا عندیہ دیا، جبکہ ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل میں میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بعض ایم پی ایز نے واضح کیا کہ اگر کابینہ کی تشکیل میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا تو وہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ میرٹ کے برعکس فیصلوں کی صورت میں صوبائی حکومت کو بجٹ منظوری کے مرحلے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں