ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد: باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق

جیکب آباد: گوٹھ عبدالحئی سدایو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ آندھی اور تیز بارش کے باعث پیش آیا، جس سے کمزور دیوار گر گئی۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں