ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرسز کی غفلت، ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی

فیصل آباد میں طبی غفلت کا ایک سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دل کے آپریشن کے دوران مریض کے سینے میں قینچی چھوڑ دی گئی۔

فیصل آباد ادارہ برائے امراضِ قلب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ثقلین کا دل کا آپریشن کیا گیا تھا، تاہم عملے کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران قینچی مریض کے جسم میں رہ گئی۔

اس واقعے کے بعد مریض نے تین ہفتوں تک شدید تکلیف برداشت کی، جس کے بعد دوبارہ آپریشن کرکے قینچی نکالی گئی۔

ڈاکٹر ندیم کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں عملے کی دو نرسوں کی غفلت ثابت ہوئی، جنہوں نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد طبی آلات کی گنتی درست طریقے سے نہیں کی، جو ایک سنگین کوتاہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ذمہ دار دونوں نرسوں کی خدمات اسپتال سے واپس لے لی گئی ہیں، جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں