ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور کے علاقے سندر میں کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کمسن ملازمہ ایمان فاطمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بچی کی دادی کی مدعیت میں تھانہ سندر میں مقدمہ نمبر 1671/26 درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان انعم نے بچی پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد کیا۔ متاثرہ بچی کے جسم، بازوؤں اور آنکھوں کے قریب تشدد کے نشانات پائے گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ انعم کو گرفتار کرلیا اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد اور گھریلو ملازمین سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کا کمزور اور بے سہارا افراد کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں