ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دکی کوئلہ کان حادثہ، 20 گھنٹے ریسکیو آپریشن مکمل؛ 5 مزدور زندہ، 1 جاں بحق

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 5 کان کنوں کو زندہ جبکہ ایک کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے تھے، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی 14 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا، جس کے بعد مزید ٹیمیں طلب کر کے ریسکیو کارروائی کو تیز کیا گیا۔

تقریباً 20 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران مزید 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، تاہم آخری مرحلے میں چھٹے کان کن کی لاش برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کن تقریباً 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام میں مصروف تھے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں