ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الاضحیٰ پر 3اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری



لاہور:

پاکستان ریلویز نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی۔


Express News

پاکستان ریلویز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات کا شکار، متعدد ریل گاڑیاں بند

اسی طرح، تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو رروانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں