ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی: حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھبیس مئی سے اٹھائیس مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نو سے گیارہ ذوالحج 1447 ہجری تک عام تعطیل رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق عید کے لیے دی جانے والی چھٹیوں کو چار دن سے کم کر کے تین دن کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں