ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل



حیدرآباد:

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ مال بردار ٹرین یوسف والا سے کراچی جارہی تھی کہ اچانک اس کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں کئی میٹر ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کے فوراً بعد ریلوے عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ بحالی کا کام شروع کرنے کیلئے بھاری مشینری بھی موقع پر پہنچا دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی میں چار سے پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے جبکہ مختلف ٹرینیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں