ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا ایئرلائنز کیلیے بڑا ریلیف، جیٹ فیول کی قیمت میں کمی

حکومت نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے ایئرلائنز کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے شعبہ ہوا بازی کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں ایئرلائنز کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی کرچکی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ اضافے کے بعد 517 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں