ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز



کراچی:

سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 2  اگست تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں اہم مقامات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے لیے بھی خصوصی بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ خصوصی بینچز روزانہ 9:30 سے دن 1 بجے تک کیسز سماعت کریں گے۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق موسم گرما میں عدالتوں کے دفتری اوقات 9 بجے سے دن 3 بجے تک ہوں گے۔

سرکلر کے مطابق جسٹس سلیم جیسر کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ارشد حسین خان کی سربراہی میں 2 رکنی ریگولر بینچ بھی کیسز کی سماعت کرے گا جب کہ جسٹس عمر سیال اور جسٹس یوسف علی سعید الگ الگ سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں