ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آنے والے مٹی کے طوفان نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات کے دوران ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

گھوٹکی اور اس کے نواحی علاقوں میں شدید آندھی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کے مطابق درختوں، دیواروں اور سولر پلیٹوں کے گرنے سے تحصیل اسپتال اوباڑو میں 50 زخمیوں کو منتقل کیا گیا، جبکہ ایک بچی جاں بحق ہوئی۔ ڈہرکی اسپتال میں بھی 5 زخمیوں کو لایا گیا۔

کشمور میں تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب راجن پور میں طوفانی ہواؤں سے درخت، سائن بورڈز، بجلی کے کھمبے اور تاریں گر گئیں، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی طوفان کے باعث متعدد ہٹس کی چھتیں اڑ گئیں۔

سندھ اور پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی گرد آلود طوفان ریکارڈ کیا گیا، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں