ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں ہیٹ ویوکا خدشہ،کراچی میں بھی پارہ43 تک جاسکتاہے: محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔جبکہ کراچی میں بھی شدید گرمی کا امکان ظاہرکردیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔کراچی میں بھی گرمی کی لہر میں شدت آئے گی، پارہ 40 سے 43 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، تربت اور پنجگور بھی متاثر ہوں گے، ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں