ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن کے جزیرے منڈاناو میں 7.8 شدت کا زلز لہ، سونامی کی وارننگ جاری

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کے بعد بحرالکاہل کے مختلف ساحلی علاقوں کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی۔

فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے اس شدید زلزلے کے بعد ایشیا کے متعدد ممالک میں بھی سونامی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق فلپائن کے بعض ساحلی علاقوں میں تین میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں۔

ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ حکام نے الرٹس جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں