ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان: غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار



ملتان:

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو یو اے ای سے پرواز G9558 کے ذریعے ملتان پہنچے تھے۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کے بیرون ملک جانے سے متعلق کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ ایسے افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں