ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی 90 شاہراہِ قائداعظم آمد، متعلقہ افسران سے اہم ملاقاتیں



لاہور:

صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف ایوانِ وزیراعلیٰ، 90 شاہراہِ قائداعظم پہنچ گئے، جہاں متعلقہ افسران سے ان کی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران کی جانب سے نواز شریف کو لاہور سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ لاہور کی خوبصورتی اور شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں پر بھی انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اندرون شہر کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ نیلا گنبد اور اس کے اطراف کے علاقے کی تزئین و آرائش سے متعلق منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے لاہور کی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم ہدایات دیے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں