ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستونگ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر واقع باغ میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ میں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ہوا، لاشوں اور زخمیوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں روثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دھماکہ کا تعین کرنے کیلئے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد باغ میں مزدوری کررہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں