ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نالی کی صفائی کرتے ہوئے اربوں روپے کا خزانہ ہاتھ آ گیا!

(18 اگست 2026): نالی کی صفائی کرنے والے مزدوروں کے ہاتھ اربوں روپے کا خزانہ اْگیا جن میں درجنوں سونے کی اینٹیں اور نایاب سکے ہیں۔

مثل مشہور ہے کہ خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے یہ مثل صادق ہوئی ان مزدوروں پر جو تعمیراتی کام کے لیے نالی کو صاف کر رہے تھے، لیکن اسی دوران اس مقام درجنوں سونے کی اینٹیں اور نایاب سکے دریافت ہوئے، جن کی مالیت لگ بھگ 3 ارب پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خزانہ بیلیجیم میں ایک تعمیراتی سائٹ پر برآمد ہوا ہے، جس نے کام کرنے والے مزدوروں اور دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برسلز شہر کے ڈینڈر موندے علاقے میں ایک عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ اس دوران گندی نالی کی صفائی کے لیے مزدوروں کو نالی میں اتارا گیا تو کام کے دوران انہیں کچھ نادر سکے ملے۔

مزید کھدائی اور کام کے دوران کئی اور سکے ملے، جس کے بعد کا منظر سب کو حیران کر گیا۔ مزدوروں کو صفائی کے لیے کی گئی مزید کھدائی کے دوران 49 سونے کی اینٹیں، سونے کے سکوں سے بھری ایک بالٹی اور سیکڑوں نایاب سکے ملے۔

اتنی بڑی مقدار میں قیمتی خزانہ سامنے آنے کے بعد تعمیراتی مقام کے ذمہ دار افراد نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے خزانے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے انتہائی محفوظ سرکاری مقام پر منتقل کردیا، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جس عمارت کے قریب سے یہ خزانہ برآمد ہوا، وہ سی اے ڈبلیو ایسٹ فلینڈرز نامی فلاحی ادارے سے متعلق بتائی جارہی ہے۔

حکام اب اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا اور نایاب سکے نالی کے نیچے کیسے پہنچے اور ان کا تعلق کس دور یا کس شخص سے ہے۔

دوسری جانب خزانہ ملنے کے مقام کے گرد حفاظتی باڑ لگا کر اور اضافی سیکیورٹی تعینات کر کے وہاں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر لوگوں کا مزید خزانے کی تلاش میں اس مقام پر پہنچنے اور کھدائی سے روکنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں