ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی بابا کلاؤڈ گروپ کی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

بیجنگ (30 اگست 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوران علی بابا کلاؤڈ گروپ کے اعلیٰ وفد سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جو ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے علی بابا کلاؤڈ گروپ کے اعلیٰ وفد سے ملاقات کی، جس میں علی بابا کلاؤڈ گروپ کی پنجاب آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وفد کو بتایا کہ ہم کل کی بجائے آج ہی اے آئی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر اسپتال بنا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کو اے آئی پڑھانے کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی کے لیے چینی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

علی بابا کلاؤڈ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ لی جیا پنگ نے مریم نواز کو کمپنی امور سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط خوش آئند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میڈیا مہم اور میڈیکل ٹریننگ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے اے آئی معاون ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں ڈیٹا سینٹر کے قیام پر بھی بات چیت جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں